مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی عدالت نے غزہ میں جنگ کے دوران لڑنے سے انکار پر نوجوان کو قید کی سزا سنادی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی نوجوان میں غزہ میں جاری جنگ کے دوران لڑائی کا حصہ بننے سے انکار کردیا، جس پر صہیونی ریاست کی فوجی عدالت نے 18 سالہ نوجوان کو سزائے قید سنادی۔
عدالت نے اسرائیلی نوجوان کو 30 دن کے لیے قید کرنے کی سزا سنادی، جس کے بعد اسے غزہ میں جنگ کا حصہ بننے سے انکار کے جرم میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی سزا می ںتوسیع کا بھی امکان ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک وڈیو پیغام میں سزا پانے والے نوجوان نے بتایا کہ مجھے یقین نہیں کہ تشدد بڑھانے سے سلامتی آئے گی، میں بدلے کی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کرتا ہوں۔ غزہ میں لڑائی سے نہیں بات چیت ہی سے یرغمالی رہا ہوئے۔ غزہ میں فوجی آپریشن ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکتوں کا سبب بنا۔