متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان اعضا کی پیوندکاری کے حوالے سے ہونے والے تاریخی تبادلے میں ایک اسرائیلی خاتون کا عطیہ کردہ گردہ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے تل ابیب سے متحدہ عرب امارات پہنچایا گیا۔
اس سلسلے میں شیبا میڈیکل سینٹر میں اسرائیلی سرجنوں نے 39 سالہ خاتون شانی مرکووٹز منشر کا گردہ نکال کر اسے ایک برف سے لبریز آئس بکس میں رکھ کر ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر واقع اماراتی دارالحکومت ابوظبی روانہ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعضا کے عطیات کے وسیع پروگرام کے تحت اب منشر کی والدہ کو یو اے ای سے موصول ہونے والے ڈونر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں وہ اس ہفتے کے آخر میں شیبا میڈیکل سینٹر میں ایڈمٹ ہونگی تاکہ ان کے ڈونر کے ایک رشتہ دار کی جانب سے ملنے والے صحت مند عضو کی پیوندکاری کی جاسکے۔