بارہ بنکی : ضلع اسپتال میں گزشتہ ۶دنوں سے داخل ایک نامعلوم شخص کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔موصولہ خبر کے مطابق گزشتہ ۲۹مئی کو شدید طورسے بیمار چالیس سالہ نامعلوم شخص کو پریم نارائن ورما باشندہ اکبر پوردھنیٹی بارہ بنکی نے ضلع اسپتال میں داخل کرایاتھا۔جس کی گزشتہ شب موت ہوگئی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ متوفی کو تشویشناک حالت میں زیدپور سی ایچ سی میں ۲۸مئی کو داخل کرایاگیاتھالیکن ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر نے زخمی شخص کو اسپتال سے بھگا دیاتھا جس کو بعد میں ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ضلع اسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے نامعلوم شخص کے ساتھ علاج میں کوتاہی کی۔جو اس کی موت کا سبب بن گئی۔اس واقعہ کو وزیر اعلیٰ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیف میڈیکل افسر کے ذریعہ ڈاکٹر کو معطل کرنے کی ہدایت دی تھی۔