سری نگر،09 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ میں دوران شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اننت انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہونز جاری ہے۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے سر ہامہ بجبہاڑہ گاوں میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دوران شب اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی ااپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین تصادم چھڑ گیا۔
دریں اثنا انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا ہے۔