لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کارکنوں کو ’پھر اس بار 300کے پار‘ کاہدف پورا کرنے کا عہد کراتے ہوئے جمعہ کو پارٹی کی رکنیت مہم کایہاں آغاز کیا.
مسٹر شاہ نے یہاں واقع ڈیفنس ایکسپور میدان ورنداون یوجنا میں ’میرا پریوار بی جے پی پریوار‘ رکنیت مہم کا آغاز کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے اگلے ایک مہینے میں ریاست کے چالیس لاکھ کنبوں کو بی جے پی فیملی سے جوڑنے کی اپیل کی۔
اس دوران منعقد عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے یقین دلایا کہ مرکز اور یاست کی بی جے پی حکومت کے کاموں کی بدولت اترپردیش میں ایک بار پھر اکثریتی حکومت بننے والی ہے۔
اترپردیش میں یوگی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی نظر میں ترقیاتی کاموں اور کورونا بحران کے بہترین انتظامات سے بھی بڑی کامیابی ریاست میں مافیا راج کو ختم کرنا رہی۔