نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے کیمپس میں جسمانی تشدد، بدسلوکی اور دھرنا دینے پر طلباء پر 50,000 روپے کا جرمانہ عائد کرنے والے قوانین کو واپس لے لیا ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔10صفحات پر مشتمل دستاویز جس کا عنوان ‘رولز آف ڈسپلن اینڈ پرپر کنڈکٹ آف جے این یو اسٹوڈنٹس’ ہے میں مظاہروں اور جعلسازی جیسے مختلف کاموں کے لیے سزا کی دفعات ہیں۔
پراکٹر کی سطح پر تفتیشی عمل اور بیانات ریکارڈ کرنے کا بھی انتظام ہے۔اس میں 5000 سے 50000
روپے تک جرمانے یا یونیورسٹی سے نکالنے اور داخلہ منسوخ کرنے کا بھی انتظام ہے۔