ریلائنس گروپ کے چیئرمین انیل امبانی نے ریلائنس پاور اور ریلائنس انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس پاور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انیل امبانی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے عبوری حکم کی تعمیل میں ریلائنس پاور کے بورڈ سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔









