آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اور ٹی وی اداکارہ انکتا لوکھنڈے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ انکتا مسلسل سشانت کے کنبہ کے تئیں اپنی حمایت ظاہر کرتی دکھ رہی ہیں اور سشانت کے لئے جاری انصاف کی جنگ میں بھی آگے نظر آ رہی ہیں۔ انکتا آئے دن سشانت کی یاد میں پوسٹ شئیر کرتی بھی دکھتی ہیں۔
اب انکتا لوکھنڈے سشانت کے اہل خانہ کے ذریعہ ان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے شروع کی گئی مہم میں ان کا ساتھ دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے سشانت کی بہن کے ذریعہ شروع کئے گئے میں حصہ لیا اور شجرکاری کرتی دکھائی دیں۔
انکتا لوکھنڈے نے سوشل میڈیا پر اپنی کئی تصویریں شئیر کی ہیں جس میں وہ اپنے کتے کے ساتھ گملوں میں پودے لگاتی دکھائی دے رہی ہیں۔
فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے انکتا لوکھنڈے نے کیپشن میں لکھا ” ہیچی اور مما، ہر کام میں میرا ساتھی، پیڑ پودے لگا رہے ہیں۔ سشانت کے خواب کو پورا کر کے یہ اسے یاد کرنے کا ہمارا طریقہ ہے۔
بتا دیں کہ حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اداکار کے مداحوں کو ان کی اس مہم کے بارے میں بتایا تھا۔
انہوں نے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ” ہماری کل کی مہم کے بارے میں مت بھولئے گا۔ ہمارے پیارے سشانت کے لئے آپ سبھی کو شجرکاری کرتے ہوئے دیکھنے کا اب اور انتظار نہیں کر سکتی’۔