سری نگر، 17 دسمبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعرات کی صبح ہونے والے تصادم میں ایک جنگجو کو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے گنڈ بابا خلیل علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والے تصادم کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت ظہیر عباس لون ساکن پلوامہ کے بطور کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگجو کو علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 3 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی صبح گنڈ بابا خلیل علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا تھا۔