لکھنؤ:امام راحل آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی بتیسویں برسی کے موقع پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے ویبنار کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سفیر ایران در ہند آقائی ڈاکٹر علی چگینی کے ساتھ دیگر علماء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ یہ ویبنار ” انقلاب امام خمینی کے تہذیبی و سیاسی اثرات” کے موضوع پر انعقاد پذیر ہوا۔









