نئی دہلی: کانگریس نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے آج 11 اور امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے تحت ملی تمام 105 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار دیئے ہیں۔
ریاست میں سات مراحل میں پولنگ ہوگی۔پارٹی نے اپنے 41 امیدواروں کی پہلی فہرست 22 جنوری کو، 25 امیدواروں کی 25 جنوری کو اور 29 امیدواروں کی فہرست دو فروری کو جاری کی تھی۔ آج 11 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے ۔
فہرست درج ذیل ہے :
1۔ مسٹر انگد چودھری – کادي پور (ایس سی)
2- مسٹر سنجے پانڈے -وشوناتھ گنج
3-محترمہ کملا سسودیا – منکاپور (ایس سی)
4-مسٹر آلوک پرساد -مھاراج گنج (ایس سی)
5-محترمہ چنتا یادو ۔ کمپیار گنج
6-اجے شنکر دوبے -منگرا بادشاہ پور
7-ڈاکٹر جنک کشواہا -محمد آباد
8-عبدالصمد انصاری – وارانسی نارتھ
9-انل گونڈ -ددھي (ایس سی)
10-مسٹر صاحب سرن پاسی – بچھراواں (ایس سی)
11- مسٹر سریش نرمل -سالون (ایس سی)