سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ نے حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے بغیر کرائے کے شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ یہ مفت شٹل سروس جدہ سے مسجد حرام کے درمیان چلے گی۔ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک سے حجاج کرام اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔








