داغستان: چند برس کی مدت میں داغستان سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر، حسب اللہ مخمدوف شہرت کے بعد اب مہنگی اور پرتعیش زندگی کے رسیا ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں وہ سڈنی کے دورے پر گئے تو سیکیورٹی گارڈ ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر حسب اللہ نے ڈولچی اینڈ گبانا کے سوالاکھ کے جوتے اور ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا گوشی بیگ اتھا رکھا تھا اور سڈنی ایئرپورٹ سے انہیں رولز رائس کار میں ہوٹل تک لے جایا گیا۔









