انقرہ ،5 اکتوبر (ژنہوا) ترکی میں پیر کے روز جان لیوا کورونا وائرس کے مزید 1429 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے ساتھ اس ملک میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 324433 ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع وزارت صحت کی جانب سے دی گئی ہے۔
وزارت نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 57 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 8441 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران1182 کورونا مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک 285050 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ترکی میں 104402 ٹسٹ کئے گئے ہیں اور اب تک یہاں مجموعی طور پر 10806285 جانچ کی جاچکی ہے۔