بیجنگ، 8 مارچ ؛چین میں عالمی وبائی کورونا وائرس کے مزید 175 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چین کے قومی صحت کمیشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ کمیشن کے مطابق ملک میں کووڈ-19 کے نئے کیسز میں سے بالترتیب جیلن میں 46، گوانگ ڈونگ میں 45، شیڈونگ میں 31 اور جیانگ سو اور گانسو میں 10 کیسز ہیں۔ جبکہ باقی 11 کیسز صوبائی سطح پر درج کیے گئے ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ پیر کو درج کیسزمیں سے 150 بیرون ملک سے آنے والے لوگوں سے متعلق ہیں۔ کمیشن کے مطابق شنگھائی میں پانچ نئے مشتبہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔ پیر کو یہاں اس مہلک وائرس کی وجہ سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔