اورنگ آباد، 30 نومبر؛مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے مزید 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس وبا کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔یہ اطلاع صحت کے حکام نے منگل کو دی۔
خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھوں ضلع ہیڈکوارٹرز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع اورنگ آباد کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں نو نئے کیسز درج ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع لاتور میں چھ، ضلع عثمان آباد میں تین، بیڈ، پربھنی اور جالنا اضلاع میں دو دو اور ضلع ناندیڑ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اس دوران ضلع ہنگولی میں ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔