اورنگ آباد، 16 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کے 34 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہو گئی ۔
منگل کے روز صحت کے حکام نے یہ اطلاع دی۔
خطے کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں سات نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ اس کے بعد ضلع بیڈ میں چھ نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہو گئی۔
ضلع عثمان آباد میں آٹھ، ضلع پربھنی میں چھ، ضلع لاتور میں چار، ضلع جالنا میں دو اور ضلع ناندیڑ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ ضلع ہنگولی میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔