برازیلیا ، 8 اگست ؛برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 43,033 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ ایک لاکھ 51 ہزار 779 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے ہفتے کی رات دیر گئے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 990 افراد کی موت بھی ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5,62,752 ہو گئی ہے۔ اب تک برازیل میں ایک کروڑ 88 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے ملک میں کورونا کے42,159 نئے کیسز اور1056 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔