لندن ، 11 جنوری (یواین آئی) اتوار کے روز برطانیہ میں کورونا وائرس کے 54940 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 3072349 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 563 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 81431 ہوگئی ہے۔ نئے متاثرہ کیسز کے ساتھ ہی برطانیہ میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 80 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔
ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ایمبولینس سروس پر شدید دباؤ ہے اور کورونا کے نئے اسٹرین سامنے آنے کے بعد ایمبولینس کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں تیسری بار کورونا کے اثر کو کم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔