بیروت: اسرائیل نے آج پھر لبنان میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے 3 کمانڈرز جاں بحق ہوگئے جب کہ مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کی طرح آج بھی اسرائیل نے فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی اور اُس میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔









