لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کی مخالفت میں ٹھاکر گنج کے گھنٹہ گھر پر چل رہے مظاہرہ کے معاملے میں منگل کو پولیس نے ایک اور گرفتاری کی ہے۔

اے ڈی سی پی مغربی وکاس چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ ٹھاکر گنج پولیس نے بازار کھالہ کے بھدیواں کے رہنے والے ڈاکٹر لئیق حسن کو منگل کی دیر شام کو گرفتار کیاہے۔ لئیق حسن مظاہرہ کے معاملے میں درج دو مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔ گرفتار لئیق کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔









