بیروت:لبنان کی جہادی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر ایک اور جوابی حملہ کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیل میں مزید راکٹ داغ دیے، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جس پر ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے بھی ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لبنان سے تقریباً 30 راکٹ غلیلی پر داغے گئے ہیں، جو مجد الکروم اور قریبی علاقوں میں گرے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچادیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مجد الکروم میں کم از کم 9 افرادشدید زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت ابتر بتائی گئی ہے ہے، دیگر زخمیوں میں2 نو جوان جن کی عمریں 21 سالہ بتائی جاتی ہے، زخمیوں میں ایک 80 سالہ شخص اور ایک 35 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔
قبل ازیںجنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے پہلے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 24 زخمی بھی ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے اسرائیل نے اپنے ریزرو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔