کلکتہ:مشرقی مدنی پور میں ایک اور بی جے پی ورکر کے قتل ہونے کا بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے ۔ مشرقی مدنی پور بی جے پی کے واٹس گروپ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امولیہ منڈل جو بوتھ نمبر 149کا سرگرم ممبر تھا کا سنیچر کو قتل کردیا گیا ہے۔
بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ امولیہ کے قتل کے پیچھے ترنمول کانگریس کے ورکروں کا ہاتھ ہے ۔ منڈل مشرقی مدنی پور ضلع کے پٹاس پور ون نمبر بلاک کے گوپال پور نمبر 6زون کے تحت سلام آباد گاؤں کا رہنے والا تھا۔
ترنمول کانگرس نے کہا کہ بی جے پی ہر ایک موت پر سیاست کررہی ہے امولیہ منڈل کے قتل کے پیچھے خود بی جے پی کے لوگوں کا ہاتھ ہے.مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جو دسمبر کے تیسرے ہفتے مغربی بنگال کا دورہ کیا تھا کہ نے کہا تھا کہ ریاست میں ان کے 300 سے زیادہ کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔