اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کے منجمد اثاثوں کی آزادی کے بارے میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ معینہ مدت میں اس معاہدے پرعمل در آمد ہو جائے گا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کی آزادی کے بارے میں کہا کہ یہ کام ایسے حالات میں ہو رہا ہے کہ امریکہ یک طرفہ پابندیوں کے ذریعے ایران کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی کوشش میں تھا لیکن سفارتی اور قانونی کوششوں سے ہم نے امریکہ کو ایران کے حقوق پر توجہ دینے پر مجبو ر کردیا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے سويڈن اور ڈنمارک میں بار بار قرآن مجید کی توہین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گيا ہے اور ایران نے پہلے بھی کہا تھا کہ توہین کے جاری رہنے اور ان حکومتوں کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ہم سويڈن کے نئے سفیر کو ایران آنے کی اجازت نہيں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے بہانے قرآن کو جلائے جانے کا مذموم عمل ناقابل قبول ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اگر ارادہ ہو تو موجودہ قوانین کے دائرے میں بھی اس قسم کے اقدامات کو روکا جا سکتا ہے۔ یہ ممالک اپنے اس اقدام سے عالم اسلام کے سامنے کھڑے ہو گئے ہيں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہا کہ اس دورے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ظاہر ہے 7 برسوں سے تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے بات چیت کے لئے بہت سے موضوعات تھے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعمیری ماحول بن رہا ہے اور مستقبل میں ایسے مذاکرات ہو سکتے ہيں جن کی وجہ سے خلیج فارس کے شمال و جنوب کے تمام فریقوں کے مفادات کا تحفظ
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایران کے سفیر کو بہت جلد سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔