مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کی علی الصبح بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کے ایمرجنسی سائرن بج اٹھے۔
صابرین نیوز کے مطابق بغداد میں واقع گرین زون میں امریکی سفارتخانے سے مربوط التوحید 3 بیس پر سائرن بجنے کی آواز سنائی دی ہے اور اُس کے ساتھ سفارتخانے کا دفاعی سسٹم فعال ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ التوحید 3 سے موسوم بیس پر شدید حملہ ہوا ہے، بتایا جاتا ہے کہ سفارتخانے کی عمارت اور اس مقام پر جہاں التوحید 3 بیس ہے، دھواں پھیلا ہوا ہے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں راکٹ اور ڈرونز استعمال کئے گئے ہيں۔
حملے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی سامنے نہيں آسکی ہيں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز بھی امریکی سفارتخانے کی عمارت کو ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گيا تھا۔