اتراکھنڈ کے اُترکاشی ضلع میں منگل کی رات مسلسل تین گھنٹے تک ہوئی بارش کے بعد وروناوت پہاڑ پر ایک بار پھر زمین کھسکنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تیز بارش کے درمیان 45 منٹ کے وقفے میں پہاڑی سے 5 مرتبہ زوردار آواز کے ساتھ لینڈ سلائیڈ ہوا۔ بڑی مقدار میں پتھر اور ملبہ گرنے سے مسجد محلہ، جل سنستھان کالونی اور گوفیارا علاقے کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔









