قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔ اس واقعے کی فلسطینی وزارت صحت نے بھی باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔
File Photo
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں شروع کیے گئے چھاپے کے دوران جمعہ کی صبح شروع ہونے کے بعد پیش آیا ہے۔
فلسطینی عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران فوج کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں اورایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں آگیا۔
تاہم دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ مغربی کنارے کے علاقوں میں پے در پے واقعات کی وجہ سے کافی زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کشیدگی کا یہ سلسلہ ماہ مارچ سے بتدریج شدید ہوتا گیا ہے۔