یمن کے نہتنے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی ائربیس پر پھر ایک بار ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشیط خمیس میں واقع شاہ خالد ائربیس پر سعودی اتحاد سے وابستہ فوجی ٹھکانوں کو بڑی کامیابی کے ساتھ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
المسیرہ نیوز کے مطابق یحی سریع نے کہا ہے اللہ تعالی کی نصرت سے آج صج یمن کے ڈرون یونٹ نے قاصف کے ٹو کے ذریعے اپنے ایک حملے خمیس مشیط میں واقع شاہ خالد ائر بیس کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا اہداف کو بڑی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنائے جانے کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل جارحیت اور یمن کے محاصرے کو مذيد تنگ کئے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
یمن کے ڈرون یونٹ اتوار کی علی الصبح اور جمعے کی رات قاصف کے ٹو قسم کے ڈرونز کے ذریعے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
سعودی اتحاد نے ان حملوں کا ضمنی اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔