لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کھاد بحران کی آڑ میں اترپردیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کسان مخالف رویہ اپنانے والی یوگی حکومت کی نیت اور پالیسی دونوں میں کھوٹ ہے۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ کسان محنت کر کے فصل تیار کرے تو فصل کی قیمت نہیں۔
کسان فصل اگانے کی تیاری کرے تو کھاد نہیں، کھاد نہ ملنے کی وجہ سے بندیل کھنڈر کے دو کسانوں کی موت ہوچکی ہے۔