واشنگٹن 4 نومبر (اسپوتنک) امریکہ میں جاری صدارتی انتخابات کے درمیان مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے مخالفین نے وائٹ ہاؤس کے قریب ریلی شروع کردی ہے۔
مظاہرین ہاتھوں میں پوسٹرلئے ہوئے ہیں اور مسٹر ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ مظاہرین نے کچھ وقت تک سڑک بھی جام کردی تھی۔ پولیس مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کر رہی ہے لیکن احتجاجی ابھی بھی موجود ہیں۔
پولیس کو اس احتجاج کا پہلے ہی اندازہ تھا لہذا اس نے 29 اکتوبر کو ٹریفک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر 12 بجے سے بدھ کی رات 11.59بجے تک سڑک پارکنگ بند رہے گی۔ پولیس نے ریلیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں جس میں ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے مابین مقابلہ ہے۔