گورکھپور: ۳۱؍جنوری سے جاپان کے ٹوکیومیں منعقد ہونے والے سہ روزہ گلوبل سٹی نیٹورک فار سسٹینیبلیٹی، سینئر آفیشیلس سے گورکھپور کے انوراگ مشرا دہلی کی نمائندگی کریں گے، وہاں انوراگ دہلی کے ترقیاتی ماڈل کو دنیاکے ۴۰بڑے شہروں کے نمائندوںکے سامنے پیش کریں گے.
جن میں امریکہ کے لاس انجلس ، چین کے ڈیجنگ، فرانس کے پیرس، کوریا کے سیول اور جرمنی کے برلن جیسے شہر شامل ہیں۔ یہ پروگرام ٹوکیو میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے ذریعہ منعقد کیاجارہاہے۔
وجے کمار شریواستو نے بتایاکہ انوراگ مشرا گورکھپور کے علی نگر محلہ کے رہنے والے ہیں جو تعلیم کیلئے دہلی گئے تھے۔ انوراگ مشرا اناہزارے کے انڈیا اگینسٹ کرپشن تحریک کے گورکھپور کے کوآرڈینیٹر بھی رہے اور بعد میں عام آدمی پارٹی بننے کے بعد دہلی سرکار اور پارٹی میں کئی اہم عہدوں پر رہے اور وہ پارٹی کی قومی کونسل کے رکن بھی ہیں۔
انوراگ مشرا فی الحال دہلی میں عام آدمی پارٹی کی دہلی میونسپل کارپوریشن میں سرکار بننے کے بعد اہم کردار نبھارہے ہیں اس سے قبل وہ دہلی سمیت گوا ، ہریانہ وکشمیر میں پارٹی کی کمان سنبھال چکے ہیں۔
ان کا دہلی حکومت کے نمائندہ کے طور پر دہلی ماڈل کو رکھنے کیلئے ٹوکیو جاناگورکھپور ضلع کیلئے فخر کی بات ہے۔ اس حصولیابی پر شہر کے تمام معززلوگوںنے خوشی کااظہار کیا اور انوراگ مشرا کو مبارکباد پیش کی گئی ۔