حیدرآباد30اکتوبر(یواین آئی)آندھراپردیش میں وجئے نگرم میں کل شام پیش آئے ٹرین حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 14ہوگئی ہے، ان میں سے تقریبا 11لاشوں کی شناخت کا کام کرلیاگیا ہے۔
مزید تین لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔وجئے نگرم کے سرکاری اسپتال میں تقریبا 25زخمی زیرعلاج ہیں۔ایک زخمی کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لئے کے جی ایچ منتقل کیاگیا۔
مہلوکین میں سریکاکلم ضلع کی 35سالہ لکشمی،وجئے نگرم ضلع کی 30سالہ بھارتی روی،وجئے نگرم ضلع کا 32سالہ ستیش،وجئے نگرم ضلع کی 45سالہ کے اے نائیڈو،رائے گڑھ پاسنجرٹرین کا لوکوپائلٹ ایس ایچ ایس راو،وشاکھاپٹنم پاسنجر ٹرین کا گارڈاوردیگرشامل ہے۔
6لاشوں کووجئے نگرم کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ ایک لاش کو ایک اور اسپتال لے جایاگیا۔