لکھنؤ: آل انڈیاشیعہ پرسنل لاء بورڈکے صدرمولانا سید صائم مہدی نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے پیش نظرمارچ سےلاک ڈاؤن کا سلسلہ چل رہا تھا۔
۸؍جون سے اس میں کچھ تبدیلی آئی اور مذہبی مقامات کھولے گئے لیکن ایک دوسرے کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہماری نماز جماعت میں حائل ہو رہا ہے۔
مولانا صائم مہدی نے کہاکہ مومنین بڑی حد تک مسائل سے واقف ہیں ایسی صورت میں نماز جمعہ یا جماعت ممکن نہیں۔ چھ فٹ کا فاصلہ نماز جماعت کو باطل کر دیتا ہے۔ لہٰذا مارچ سے آج تک آپ نے صبرتحمل کا کام لیاآگے بھی اسی پر عمل کریں۔ جلد ہی وہ وقت بھی آئے گا جب آپ نماز جماعت اداکریںگے۔
مولانا نے یہ بھی کہا کہ میں مومنین سے گزارش کرتاہوںکہ وہ اللہ سے دعاکریںکہ کوروناسے جلد نجات ملے تاکہ ہم لوگ مجالس کو سکون سے کر سکیں اور جب مجالس ہو گئیںتوپھر جماعت بھی ہوگی۔ مولانا نے یہ بھی کہاکہ بورڈ کا ایک وفد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرے گااور شیعہ مسلمانوں کے مسائل سے ان کو واقف کرائے گا۔