نئی دہلی ، 24 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے نیشنل گرلز ڈے کے موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیٹیوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کر کے ملک کا ذمہ دار شہری بنائیں۔
بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر نشنک نے اپنے فیس بک پر لکھا’’آج نیشنل گرلز ڈے ہے۔ میں اپنے آپ کو ایک خوش قسمت فرد سمجھتا ہوں کہ ایشور کی کرپا سے مجھے تین بیٹیاں ملی ہیں۔ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’میں آج تمام لوگوں سے اس موقع پر اپیل کرتا ہوں کہ ہم بچیوں کی پیدائش پر جشن منائیں گے اور اعلی تعلیم سے آراستہ کر کے بیٹیوں کو ملک کا ذمہ دار شہری بنائیں گے۔ ملک کی تمام بیٹیوں کو میری دعائیں اوران کے روشن مستقبل کیلیے نیک خواہشات۔ ‘‘