حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے نے مزید 10 خواتین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت کسوہ کعبہ کے انتظامی عہدوں پر تعینات کردیا۔
عرب اخبار عرب نیوز کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامات دیکھنے والے ادارے جنرل پریزیڈنسی افیئر آف ہولی ماسک کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید 10 خواتین کے تقرر کی اجازت دی گئی۔









