گورکھپور: ممبئی کیلئے دوسری پروازکو ایئر پورٹ اتھارٹی نے منظوری دے دی ہے ،شیڈول طے ہونے کے بعد ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہوجائے گی۔اس کے علاوہ ۱۳؍جولائی سے حیدر آباد کی یومیہ پرواز ہوگی ۔اسپائس جیٹ کا ۱۸۰سیٹ والا جہازگورکھپور سے ممبئی کےلئے روزانہ پروازکرتاہے۔
کمپنی انڈیگوبھی طویل عرصہ سے ممبئی کیلئے ہوائی خدمات شروع کرنے کی کوشش میں تھی لیکن ممبئی ایئر پورٹ پر سلاٹ خالی نہ ہونے سے پروازکی اجازت نہیں ملی۔لاک ڈاؤن کے بعدانڈیگونے دہلی ،حیدر آباد، کولکاتہ،پریاگ راج کے ساتھ ہی ممبئی کیلئے پرواز شروع کرنے کی تجویز تیار کی تھی۔ائیر پور ٹ ڈائریکٹر انل دیویدی نے بتایاکہ انڈیگو کے افسران نے ہفتہ میں تین دن ممبئی کیلئے پرواز شروع کرنے کی تجویز دی ہے، شیڈول طے کرنے کاعمل چل رہا ہے،اس کے بعد سے منگل،جمعرات اور سنیچر کو ہی جہازحیدر آباد سے گورکھپور کی پرواز کرتاہے۔