نئی دہلی: مرکزی کابینہ میں بدھ کو کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ بھارت کے چھٹے سیمی کنڈکٹر یونٹ کو اتر پردیش کے جیور میں قائم کیا جائے گا جسے منظوری دے دی گئی۔
ویشنو نے کابینہ کے فیصلوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ “بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت اب تک 5 سیمی کنڈکٹر یونٹس کو منظوری دی گئی ہے جبکہ ان کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک یونٹ میں اس سال ہی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک اور سپر ایڈوانس یونٹ بھی قائم ہوگا، یہ ایچ سی ایل اور اور فاکسکان Foxconn کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
” مرکزی وزیر نے کہا کہ جیور میں بھارت کے چھٹے سیمی کنڈکٹر یونٹ کی منظوری سے دو ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔ مرکزی وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ “سیمی کنڈکٹر یونٹ میں 3706 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہاں ہر ماہ 3.6 کروڑ ڈسپلے ڈرائیور چپس بنائے جائیں گے۔”
اس موقع پر مرکزی وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ “آپریشن سندور بھارت کی شناخت، ہماری مسلح افواج کے کردار اور فیصلہ کن قیادت و نئے نظریے کی ایک بہت اہم مثال ہے جو قائم کی گئی ہے۔
یہ واقعی ملک کے لیے قابل ستائش بات ہے۔ آپریشن سندور میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ ٹیکنالوجی بھارت کو بڑی طاقت دیتی ہے اور مضبوط مستقبل کی بنیاد رکھتی ہے۔”