نئی دہلی: حکومت نے صنعتوں کی ترقی کے لئے ہندوستانی انتظامی خدمات کی طرز پر ”انڈین انٹرپرائز ڈویلپمنٹ سروس” کا قیام کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس ارادے کی تجویز کومنظوری دے دی ہے ۔
یہ سروس بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانہ صنعت کی وزارت کے تحت ترقی کمشنر کے تابع ہوگی۔ حکومت کے اس فیصلے سے نئے کیڈر کا قیام ہوگا اور متعلقہ ڈھانچہ بدلے گا۔ اس کے علاوہ اس سے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور میک ان انڈیا کو فروغ ملے گا۔حکومت کے اس اقدام سے تنظیم کی صلاحیت اور قابلیت میں اضافہ ہوگا اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے گا۔