نئی دہلی،24اپریل؛دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اترپردیش کے سابق وزیراعلی نارائن دت تیواری کے بیٹے روہت شیکھر کے قتل کے معاملے میں ان کی بیوی اپوروا شکلا کو گرفتارکیاہے۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اپوروا کے خلاف پختہ ثبوت ملنے کے بعد کرائم برانچ نے انہیں بدھ کی صبح گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی رات روہت اور اپوروا میں جھگڑا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 16اپریل کو روہت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئےتھے۔پولیس نے قتل کی تصدیق کے بعد کئی گھنٹے تک ان کی بیوی سے پوچھ تاچھ کی تھی۔
پولیس نے ہفتے کو اپوروا سے آٹھ گھنٹے تک لمبی پوچھ تاچھ کی۔اپوروا کے بیانوں میں تال میل نہ ہونے کی وجہ سے جانچ ٹیم نے ان پر مزید تفتیش کی۔اس قتل میں شامل دیگر افراد کی پولیس تلاش کررہی ہے۔
اس معاملے میں روہت کی بیوی اپوروا کے علاوہ گھر میں موجود دو ملازموں کے بیان بھی پولیس کو مشتبہ لگے تھے۔روہت شیکھر کی ماں نےپہلے اسے قدرتی موت بتایا تھا لیکن جانچ آگے بڑھنے کے بعدانہوں نے کہا کہ بیوی سے روہت کی انبن رہتی تھی۔کرائم برانچ نے اپنی جانچ میں پہلے یہ بھی کہاتھا کہ روہت کی بیوی ان پر شک کرتی تھی اور دونوں کے درمیان کشیدگی تھی۔