امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی۔
امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ اور معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں سے کوئی تین ملک امریکا میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے توڑ سکتے ہیں۔
یو اے ای نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا
وعدے توڑنے کی شق پہلے ہی سرمایہ کاری معاہدے میں شامل تھی۔ یہ معاہدے پچھلے سال اس وقت ہوئے تھے جب ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کیے۔
حالیہ جنگ اور ایران کے حملوں کی وجہ سے دفاعی اخراجات، خوراک، دوائیوں کی فراہمی اور معیشت میں سست روی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔