بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور خان کو ایک دوسرے کی حریف اداکارہ مانا جاتا ہے۔
یہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف کئی مرتبہ خوب بیان بازی بھی کرچکی ہیں۔
تاہم اب رپورٹس ہیں کہ یہ دونوں اداکارائیں ماضی بھلا کر مقبول بھارتی شو کافی ود کرن میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
شو سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور دونوں نے کافی ود کرن کے سیزن 6 میں ایک ساتھ آنے کی حامی دے دی ہے۔
تاہم پریانکا اس وقت اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس لیے وہ اس قسط کی شوٹنگ دسمبر کے دوسری ہفتے میں کریں گی، جبکہ کرینہ نے بھی ان تاریخوں میں شو کی شوٹنگ کی حامی دے دی ہے۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور خان اور پریانکا چوپڑا نے ایک ساتھ 2004 کی فلم ’اعتراض‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔