بیونس آئرس، 23 ستمبر (یو این آئی) ارجنٹینا کے جنوبی صوبے نیوکون کے شہر پلازہ ہوئینکول میں نیو امریکن آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے ہوئے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر کے میئر گستاو سواریز نے جمعرات کو مقامی ریڈیو کو بتایا: “دھماکہ بہت زبردست تھا۔
اس حادثے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، “یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریفائنری میں خام تیل کے ایک اہم ٹینکوں میں سے ایک میں دھماکہ ہوگیا۔
“انہوں نے کہا کہ چھ ٹرکوں میں آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے دن کے وقت علاقے کو ‘ٹھنڈا کرنے ‘ کے لیے کام کیا تاکہ قریبی ٹینکوں کو زیادہ گرم ہونے سے روکا جا سکے ۔
سول ڈیفنس کے نیوکوان انڈر سیکرٹری مارٹن گیوسٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ابھی یہ بتانا مشکل ہے کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ دھماکے کے وقت پلانٹ کے اندر ممکنہ طور پر کارکن موجود تھے ۔