بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے بارے میں کچھ عرصے سے یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ان دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ارجن کپور نے ممبئی کے شیوا جی پارک میں راج ٹھاکرے کی طرف سے منعقد کی گئی دیوالی کی پارٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔









