بالی ووڈ ادا کارارجن رامپال نےانسٹاگرام پرحال ہی میں اپنی گرل فرینڈ گیبرئیلا دومیتریاد کے حمل کی خبرشیئرکی تھی۔ ارجن رامپال 46 سال کی عمرمیں تیسری باروالد بننے والے ہیں۔
ان کی پہلے سے ہی دوبیٹیاں ہیں، جس کے بعد سے انہیں پے درپے مبارکباد مل رہے ہیں۔ وہیں اب حال ہی میں اس خبرپرارجن رامپال کی سابق اہلیہ کا ردعمل آیا ہے۔ ‘ممبئی مرر’ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارجن رامپال کی سابق اہلیہ مہرجیسیا کی دوست نے ان کے ردعمل کے بارے میں بتایا ہے۔
ممبئی مررنےلکھا ‘مہرکوارجن کی گرل فرینڈ گیبرئیلا کے حمل سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ مہراس بات کو قبول کرچکی ہیں کہ ارجن رامپال اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں، مہر اچھی ماں ہےاورہروہ چیزکرنا چاہتی ہیں جوان کے بچوں کےلئے ٹھیک ہو’۔ گرل فرینڈ کے حمل کی خبرشیئرکرنےکےبعد ارجن رامپال اپنی بیٹیوں مہیکا رامپال اورمائرہ رامپال کے ساتھ ڈنرڈیٹ پراسپاٹ کئےگئےتھے۔ اس دوران تینوں کےدرمیان کافی اچھی بانڈنگ نظرآئی۔ دیکھ کرمعلوم ہوتا ہےکہ ارجن کی بیٹیاں بھی ان کےاس فیصلے سے خوش ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ارجن نے ایک تصویرشیئرکی تھی۔ گیبرئیلا کے ساتھ اپنی تصویرپرارجن نے لکھا تھا ‘تمہیں پاکراوراس نئی شروعات کے لئے شکرگزارہوں، اس بچے کےلئےشکریہ بے بی’۔ تیسری باروالد بننے کی خوشی ملنے پرارجن رامپال زبردست پرجوش ہیں۔ انہوں نے جو تصویرشیئرکی ہے، اس سے لگتا ہے کہ انہوں نے کوئی میٹرنٹی فوٹو شوٹ کروایا ہے۔