اقوام متحدہ،17اکتوبر(اسپوتنک) آرمینیا اورآذربائیجان کےمابین نگورنو قاراباخ خطے میں جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کے لئے بند دروازوں کے درمیان پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔
جمعہ کے روز یہ اطلاع اقوام متحدہ میں روسی مشن کے پریس سکریٹری فیڈراسٹریززووسکی نے دی۔
فیڈراسٹریززووسکی نے کہا’’پیر کی صبح تین بجے بند دروازوں کے درمیان سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا۔‘‘
اس اجلاس کا مطالبہ منسک گروپ ، یوروپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم نے کیا تھا۔
خیال رہے 27 ستمبر سے آرمینیا اور آذربائیجان کی فوجیں نگورنو-کاراباخ علاقے پر قبضے کے سلسلے میں پرتشدد لڑائی لڑ رہی ہیں۔ اس لڑائی میں اب تک دونوں جانب سے بہت سے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس کی ثالثی کے بعد دونوں ممالک 10 اکتوبر کو جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے پر راضی ہوگئے تھے ، لیکن لڑائی پھر شروع ہوگئی ہے۔