نئی دہلی: ایک نیوز چینل پر بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد زیر بحث آ جانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کو دہلی پولیس نے اسلحہ لائسنس جاری کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوپور کو یہ لائسنس پولیس نے خود کے دفاع کے لیے جاری کیا گیا ہے۔









