لکھنؤ: جاٹ ریجیمنٹل سنٹر( جے آر سی) بریلی میں چار سے 16دسمبر کے درمیان یونائیٹیڈ ہیڈکرافٹس کوٹا(یو ایچ کیو) کے تحت اگنی ویر کامن ڈیوٹی، اگنی ویر ٹریڈس مین، اگنی ویر کھلاڑی اور اگنی ویر کلرک اسامیوں کے لئے بھرتی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
سنٹرل کمانڈ کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ یہ تقرری ریلی جنگی بیواؤں کے بیٹوں، جاٹ ریجمنٹ کے سابق اور سروس میں موجود افواج، جنگ کے دوران شہید اور زخمی فوجیوں کے بیٹوں اور سگے بھائیوں کے لئے منعقد کی جائے گی۔
اس کے علاوہ اس تقرری ریلی میں دیگر ریجمنٹوں کے سابق اور سروس میں موجود فوجی، جنگ کے دوران زخمی فوجیوں کے بھائی، بیٹا اور قانونی طور سے گود لئے ہوئے بچوں سمیت سینئر کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔
امیدواروں کو ابتدائی جانچ کے لئے سبھی ضروری دستاویزات کے ساتھ صبح چار بجے تقرری مقام پر پہنچنا ہوگا۔ آٹھ بجے کے بعد آنے والے امیدواروں کو شمولیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میڈیکل جانچ کا آغاز 5دسمبر سے ہوگی جبکہ تحریری امتحان 10مارچ 2024 کو منعقد کیا جائے گا۔ تحریر امتحان کی جوابی بیاض کی جانچ 16مارچ 2024 سے شروع ہوگی اور آخری تحریری امتحان کا نتیجہ 23مارچ 2024 کو اعلان کئے جائیں گے ۔ مزید جانکاری کے لئے امیدواروں کو ریجیمنٹل سنٹر ، بریلی دفتر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔