کشمیر بھر میں اربعین شہدائے کربلا عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا قریہ قریہ سے جلوس عزاء برآمد ہوئے چھتہ بل سرینگر اور بمنہ بڈگام میں دو بڑے مرکزی جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔
کشمیر کے گوشہ و کنار میں اربعین حسینی مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے قصبوں اور مرکزی مقامات پر نماز جمعہ کے فوراً بعد جلوس عزاء برآمد ہوئے جبکہ نماز جمعہ سے پہلے مجالس عزاء منعقد ہوئیں جن میں عزاداروں کی بڑی بڑی تعداد نے شرکت کرکے امام عالی مقام اور دیگر شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔