بھوپال،28 مئی(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع راج بھون احاطے میں کوویڈ 19 انفیکشن کے پیش نظر ضروری احتیاط کا ہر روز اعلی سطحی جائزہ لیا جائےگا۔
راج بھون احاطے میں رہنے والے ملازمین اور ان کے گھروالوں میں سے سات لوگ کوویڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں،جنہیں کل ہی اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
احاطے کے ملازمین کے رہائشی علاقے کو کوویڈ 19 متاثرہ کنٹونمنٹ علاقہ قرار دے کر مکمل ’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر‘(ایس او پی)کو یقینی بنایا گیاہے۔