امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو ٹیلی فون کال میں روس میں جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انٹونی بلنکن نے امریکی صحافی ایون گریشکووچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، جواب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صحافی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، رہائی کا فیصلہ روسی عدالت کرے گی۔









